بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر، والدہ، بیٹی، بھائی میں میراث کی تقسیم


سوال

مرحومہ کو  زمین والد کی وراثت سے ملی تھی،  مرحومہ کی صرف ایک اکلوتی بیٹی،  شوہر،  ماں اور ایک  بھائی ہے،  تیس کنال زمین کی وراثتی تقسیم کیسے ہو گی؟

جواب

بصورتِ مسئولہ مرحومہ کی جائیداد کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو ( بعد از ادائے قرضہ جات اور اگر کوئی وصیت کی ہو تو تہائی مال میں وصیت نافذ کرنے کے بعد) بارہ  حصوں میں تقسیم کرکے تین حصے شوہر کو  اور  دو حصے والدہ کو، اور چھ حصے بیٹی کو  اور باقی ماندہ ایک حصہ بھائی کو ملے گا۔

فیصد کے اعتبار سےسو (100) روپے میں سے پچیس (25) روپے شوہر کو، اور  16.66روپے والدہ کو، اور پچاس (50) روپے بیٹی کو،  8.33 روپے بھائی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200700

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں