بیوی کو اس کے ماں باپ کی طرف سے مکان ملا ہو اور اس کا ایک بیٹا ہو تو مرحومہ کے شوہر اور بیٹے کا کیا حصہ ہوگا؟ ساتھ ساتھ یہ بھی بتادیجیے گا کہ مرحومہ کے تین بھائی ایک ہم شیرہ بھی ہے، اور ماں باپ بھی زندہ ہیں، ان کا کتنا حصہ ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے ترکہ سے حقوقِ متقدمہ (قرض، وصیت وغیرہ) کی ادائیگی کے بعد بقیہ ترکہ سے مرحومہ کے شوہر کو 25%، اس کے والد کو 16.66%، اس کی والدہ کو بھی 16.66% اور اس کے بیٹے کو 41.66% ملے گا۔ بیٹے کی موجودگی میں بھائی بہنوں کا حصہ نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202011
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن