بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے کمرے میں ہوتے بیوی کا اعتکاف کرنا


سوال

کمرے میں شوہر کے ہوتے ہوئے بیوی کمرے کے ایک کونے میں اعتکاف کرسکتی ہے؟

جواب

عورت کمرے میں  اعتکاف کے لیے کوئی جگہ مختص کرلے تو اسی کمرے میں شوہر  رہنا چاہے تو وہ بھی رہ سکتا ہے، البتہ شوہر  کے لیے بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز نہیں ہوگا، اور عورت کے لیے اعتکاف کے لیے  مختص کی گئی جگہ عورتوں کے حق میں ایسی ہے جیسے مردوں کے لیے مسجد ہے، اس لیے اعتکاف کی حالت میں طبعی اور شرعی ضرورت کے بغیر اس کا  وہاں سے باہر نکلنا درست نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 211):
"والمرأة تعتكف في مسجد بيتها، إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل، لاتخرج منه إلا لحاجة الإنسان، كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي". فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144109201052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں