بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر ،دو بیٹیاں ،دو بھائی اور آٹھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم


سوال

ایک خاتون کا انتقال ہوا ،ان کے ورثا ء میں شوہر ،دو بیٹیاں ،دو بھائی اور آٹھ بہنیں  ہیں ، ترکہ میں ایک کروڑ روپے ہے ،جو ان ورثاء میں تقسیم کرنا ہے ،کس طرح تقسیم ہوگی؟  راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

صورت مسئولہ میں  مرحومہ کےحقوقِ  متقدمہ  یعنی  اگر مرحومہ کے ذمہ کوئی قرض ہو، تو  اسے  ادا کرنے کے بعد، اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو، تو  اسے  باقی مال کے ایک تہائی ترکہ سے نافذ کرنے کے بعد،باقی کل ترکہ منقولہ وغیر  منقولہ کو144حصوں میں تقسیم کرکے 36حصے مرحومہ کےشوہرکو،  48 حصے     مرحومہ کی ہرایک بیٹی کو،2،2حصے مرحومہ کے ہرایک بھائی کو،1،1،حصہ مرحومہ کی ہرایک بہن کو  ملےگا۔

صورت تقسیم یہ ہے:

م12/ 144

شوہربیٹیبیٹیبھائیبھائیبہنبہنبہنبہنبہنبہنبہن بہن
3441
3648482211111111

 ایک کروڑ روپے  کی تقسیم کا طریقہ یہ ہےکہ 2500000روپےمرحومہ کے شوہر کو ،3333333.333 روپےمرحومہ کی ہرایک بیٹی کو،13888.888روپے مرحومہ کے ہرایک بھائی کو ،69444.444روپے مرحومہ کی ہرایک بہن کو ملیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144706100255

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں