بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیر خوار بچے کی قے کا حکم


سوال

بچہ دودھ پینے کے فوراً بعدجو تھوڑی سی الٹی کرتاہے، اگر وہ کپڑے پہ لگ جائے توکپڑے  دھوئے بغیر ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

شیرخوار بچہ دودھ پیتے ہوئے یا دودھ پینے کے بعد قے کردے،اگر قے منہ بھر کر ہو تو اس کا حکم بڑے آدمی کی قے کی مانند ہوگا، جسم یا کپڑےپر لگ جائے اور مقدار میں ایک درہم سے زائدہو تو اس کا پاک کرنا ضروری ہے،پاک کیے بغیر ان کپڑوں میں نماز نہ ہوگی۔اگر قے منہ بھر کر نہ ہو خواہ بالغ کی ہو یا نابالغ کی تو وہ ناپاک نہیں ہے۔

البتہ  جو دودھ بچے کے منہ میں ہی ہو، یعنی حلق سے نیچے نہ اترے، اسے اگر وہ اُگل دے تو وہ ناپاک نہیں ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 138) دارالفکر،بیروت: 

وهو نجس مغلظ ولو من صبي ساعة ارتضاعه، هو الصحيح ؛ لمخالطة النجاسة۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200545

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں