
کیا لڑکی کا نام شبرا رکھ سکتے ہیں ؟
”شبرہ“ (شین کے نیچے زیر) کا معنی ہے ، ”تحفہ،عطیہ“۔ لہذا اس معنی کے اعتبار سے بچی کا نام ”شبرہ“ رکھا جاسکتا ہے، البتہ صحابیات اور دیگر نیک عورتوں کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے۔
معجم متن اللغة میں ہے :
"الشبرة: العطية."
(ش،ج:3، ص: 267، ط:دار مكتبة حياة، بيروت)
القاموس الوحید میں ہے:
"الشِبْرۃُ:عطیہ" (باب الشین، ص: 837، ادارہ اسلامیات ، لاہور)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144801100896
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن