
کیا لڑکی کا نام شہد رکھنا جائز ہے؟
لڑکی کا نام شہد رکھنا درست ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ کوئی اچھے معنی والا عربی نام یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھا جائے۔ہماری جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کا بھی آپشن ہے، ان میں سے بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ کچھ نام ذیل میں بطورِ نمونہ ذکر کیے جاتے ہیں:
رَملہ ، أرویٰ ، اُمیمہ، اُمامہ، برزہ، برکہ، ثویبہ، حمنہ ، بریرہ، عفیفہ، عاتکہ، خَنْساء، خَوْلَہ، رُمَیثہ، رُمَیصاء، سائِبہ، سارہ، سَلاَمہ، لُبابہ، ماریہ۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144705100055
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن