بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیونگ مشین سے زیرِ ناف بال صاف کرنے کا حکم


سوال

کیا زیرِ ناف بال، شیونگ مشین سے صاف کرنا صحیح ہے؟یا اس کے لیے بلیڈ کا استعمال ہی ضروری ہے؟

جواب

واضح رہے کہ زیرِ ناف بال لوہے کےآلہ کے  ذریعہ سے صاف کرنا مسنون ہے،خواہ وہ بلیڈ ہو یا شیونگ مشین ہویا کوئی اورصورت ہو۔لہٰذا  شیونگ مشین کے ذریعہ سے زیرِ ناف بال صاف کرنا جائز ہے،بلیڈ کا استعمال ضروری نہیں ہے۔

الدر مع الردمیں ہے:

"(قوله وكذا يستحب إلخ) أي قبل الغسل كما في القهستاني واللباب والسراج وفي الزيلعي عقيب الغسل تأمل والإزالة شاملة لقص الأظفار والشارب وحلق ‌العانة أو نتفها أو استعمال النورة وكذا نتف الإبط، والعانة الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة ومثلها شعر الدبر بل هو أولى بالإزالة لئلا يتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر."

(کتاب الحج، فصل في الإحرام وصفة المفرد بالحج، 2/481، ط: سعید)

وفيه أيضاً:

"وأما العانة ففي البحر عن النهاية أن السنة فيها الحلق، لما جاء في الحديث عشر من السنة منها ‌الاستحداد وتفسيره حلق العانة بالحديد."

(کتاب الحج، باب الجنايات في الحج، 2/550، ط: سعید)

شرح النووی علی مسلم  میں ہے:

"وأما الاستحداد فهو حلق العانة سمي استحدادا لاستعمال الحديدة وهي الموسى وهو سنة والمراد به نظافة ذلك الموضع والأفضل فيه الحلق ويجوز بالقص والنتف والنورة والمراد بالعانة الشعر الذي فوق ذكر الرجل وحواليه وكذاك الشعر الذي حوالي فرج المرأة ونقل عن أبي العباس بن سريج أنه الشعر النابت حول حلقة الدبر فيحصل من مجموع هذا استحباب حلق جميع ما على القبل والدبر وحولهما."

(کتاب الطھارة، باب خصال الفطرة، 3/148، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144307100244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں