بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شام کے وقت گھر میں جھاڑو لگانا


سوال

شام کے وقت گھرکو جھاڑو لگانا کیسا ہے؟

جواب

دن یا رات میں کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی شریعت میں کوئی ممانعت نہیں ہے، لہذا دن یا رات، صبح یا شام کسی بھی وقت جھاڑو لگانا جائز ہے۔

باقی  اگر کسی بزرگ سے یہ منقول ہے تو  اس کا مطلب یہ ہے کہ  مکان صاف کرنے اور جھاڑو دینے کا وقت عرفاً دن ہے، رات نہیں ،  اور ہر کام اپنے وقت پر کرنا چاہیے، لیکن یہ تعیین شرعی نہیں کہ اس کے خلاف کرنے سے انسان گناہ گار ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201535

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں