بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شاہ زین کنیت ہے؟


سوال

شاہ زین نام کی کوئی کنیت ہے؟

جواب

"کنیت"  اسے کہا جاتا ہے جس میں "اَب" یا "اُم" (باپ یا ماں) یا " ابن " ہونے کی طرف نسبت ہو، مثلاً ابوبکر، ام سلمہ، ابن الحسن ، جبکہ لفظ"شاہ زین " کوئی کنیت نہیں۔ بلکہ  اس میں لفظ "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے اور "زین" عربی زبان کا لفظ ہے،  شاہ زین کا معنی ہے "زیب و زینت کا بادشاہ" ، یہ کینت تو نہیں ہے، البتہ کسی بادشاہ کا لقب ہو سکتا ہے، لہذا تاریخ مطالعہ کر کے دیکھیں کسی بادشاہ کا لقب ہے یا نہیں؟۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں