بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی شدہ شخص کا اپنی بہن کو شہوت سے چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم


سوال

اگر کوئی شادی شدہ بندہ اپنی بہن کو شہوت کی نیت سے ہاتھ لگاۓ تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنی بہن کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگانا انتہائی گناہ کا کام ہے ، مذکورہ شخص کو خوب توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ ایسا موقع ہی نہ آنے دے کہ اس طرح کی صورت پیش آئے  اور آئندہ کے لیے خوب احتیاط کرے اور اکیلے اپنی بہن کے ساتھ ملاقات نہ کرے۔ تاہم اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں