بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کے لیے وظیفہ


سوال

مجھے  شادی  کے  لیے کوئی وظیفہ بتا دیں؟ عمر 28 سال ہے،  تعلیم یافتہ ہوں، الحمداللہ نوکری بھی کرتی ہوں، لیکن شادی کا کوئی امکان نظر آتا!

جواب

پنج وقتہ نمازوں کو وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کیجیے، اور  فرض  نمازوں، تہجد، غروبِ آفتاب  اور صلاۃ الحاجت کے بعد دعاؤں کا اہتمام جاری رکھیے،   نیز درج ذیل معمولات میں سے کوئی ایک اختیار کرلیجیے، ان شاء اللہ مناسب رشتہ مل جائے گا:

(1) نماز عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ  ’’یاَلَطِیْفُ‘‘  پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔  (آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)

(2) نیز    نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“.

(3)  { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھیے۔

(4) صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200919

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں