بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 محرم 1448ھ 14 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

 مالک مکان کے پاس جمع کرائی گئی سیکورٹی کی رقم کی زکات کس کے ذمہ ہے؟


سوال

 مالک مکان کے پاس جمع کرائی گئی سیکورٹی کی رقم پر زکات کون ادا کرے گا؟

جواب

کرایہ داری کے معاملہ میں زرِ ضمانت کے طور پر مالک کے پاس جو رقم رکھوائی جاتی ہے وہ ابتداءً امانت ہوتی ہے اوراس کااصل مالک کرایہ دارہی ہوتا ہے، اور یہ رقم کرایہ دار کو  بعد میں واپس ملتی ہے، لہذا اس کی زکات  کرایہ دار کے ذمہ ہے، البتہ اس کی ادائیگی فوری لازم نہیں ہے، بلکہ  مذکورہ رقم کی وصولی کے بعد دینا لازم ہوگی، تاہم اگر زکات کا سال پورا ہوجائے تو وصولی سے پہلے بھی اس کی زکات ادا کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109200979

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں