بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سید کا کا سید کو زکات دینا


سوال

کیا ایک سید کسی دوسرے سید کو زکاۃ دے سکتا ہے جب کہ دوسراسید شرعی فقیر اور مستحقِ زکوٰۃ ہو؟

جواب

 کوئی بھی سید کسی سے بھی زکاۃ کی رقم وصول نہیں کرسکتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: "یہ صدقات  (زکاۃ اور صدقاتِ واجبہ) لوگوں کے مالوں کا میل کچیل ہیں، ان کے ذریعہ لوگوں کے نفوس اور اموال پاک ہوتے ہیں اور بلاشبہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لیے حلال نہیں ہے۔

"«إن هذه الصدقات إنما هي أوساخ الناس، وإنها لاتحلّ لمحمد، ولا لآل محمد»".

(صحيح مسلم (2/ 754)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200791

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں