کیاسرکاری نوکر ی پیسے کے ساتھ لیناجائزہے جب کہ لینےوالااہل بھی ہو؟
رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، اس لعنت والے کام سے بہر صورت بچنا ضروری ہے؛ لہٰذا مذکورہ طریقے پر سرکاری نوکری حاصل کرنا شرعاً درست نہیں۔ حق ثابت ہونے سے پہلے اسے حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا بہرحال ناجائز ہے۔ اس لیے متبادل کوئی حلال ذریعہ آمدن تلاش کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200639
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن