بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ساڑھے چار تولہ سونے پر کتنی زکات واجب ہے؟


سوال

میرے پاس 4.5  تولہ سونا ہے،مجھے  اس پر کتنی زکات دینی ہوگی؟

جواب

اگر آپ کی ملکیت میں صرف ساڑھے چارتولہ سونا ہے،اور اس کے علاوہ نقدی، چاندی، اور مالِ تجارت نہیں ہے تو آپ پر زکات لازم نہیں ہے، اور اگرساڑھے چار تولہ سونے کے ساتھ کچھ نقدی وغیرہ بھی ہے تو  سونے اور اس نقدی وغیرہ کی مجموعی قیمت پر زکات واجب ہوگی، لہذا ان دونوں کی مجموعی قیمت کا ڈھائی فیصد  یعنی چالیسواں حصہ زکات دینی ہوگی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں