بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

سر پر مہندی لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟


سوال

سر پر مہندی لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

مہندی ذاتی طور پر  پاک ہے اگر اس کے ساتھ یقینی طور پر کوئی ناپاک چیز نہ ملائی گئی ہو اور باوضو حالت میں مہندی لگائی ہو، تو اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں،تاہم بہتر یہ ہے کہ مہندی وغیرہ صاف کرکے نماز پڑھی جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب، هكذا في الزاهدي في باب الأنجاس، هذا إذا كانت النجاسة قدرًا مانعًا وأمكن إزالتها من غير ارتكاب ما هو أشدّ."

(كتاب الصلاة، الفصل الأول في الطهارة وستر العورة، 1/ 58، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144703102061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں