بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں کام کے دوران سر نہ ڈھانکنے کی وجہ سے فرشتوں کی لعنت


سوال

گھر کے کام کرتے وقت سر کو کپڑے سے ڈھاکنا چاہیے یا کس طرح سے؟ نہ ڈھکنے سے 70 فرشتے لانے بھیجتے ہیں کیا کوئی اس طرح کی حدیث ہے؟

جواب

ایسی کوئی حدیث ہمیں ذخیرہ احادیث میں نہیں ملی جس میں سر نہ ڈھانکنے کی وجہ سے ستر فرشتوں کی لعنت کا تذکرہ ہو۔ البتہ اگر عورت گھر میں اکیلے کام کر رہی ہو اور کوئی غیر محرم موجود نہ ہو  تب تو سر ڈھانپے بغیر کام میں حرج نہیں، لیکن اگر غیر محرم موجود ہو تو کام کے دوران بھی سر کو ڈھانکنا اور پردے کا اہتمام کرنا چاہیے، تاکہ بے پردگی کا گنا ہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200362

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں