بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سامع کا امام کے ساتھ آہستہ قراءت کرنا


سوال

کیا سامع امام کے ساتھ ساتھ آہستہ قرآت پڑھ سکتاہے؟  اگر زبانی نہیں تو دل میں پڑھ سکتاہے؟

جواب

جماعت کی نماز میں مقتدی کے لیے حکم یہ ہے کہ قیام کی حالت میں خاموش کھڑا رہے اور زبان سے قراءت نہ کرے؛ کیوں کہ امام کی قراءت مقتدی کے لیے کافی ہے، لہذا سامع کے لیے زبان سے  قراءت کرنا جائز نہیں ہے، البتہ امام کے قرآن  سننے پر توجہ کے لیے زبان کو بالکل حرکت  دیے بغیر  دل ہی دل میں اس کی قراءت کا خیال کرے یا سوچے تو  یہ جائز ہے۔

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر  جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

امام کی اقتدا میں مقتدی کا تلاوت کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200459

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں