بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساس سسر، سالہ سالی کو زکات دینے کا حکم


سوال

ہم نے کسی رشتے دار  یا ساس سسر ، سالہ ، سالی کو زکات دی اور وہ زکات کےمستحق  بھی ہیں  اور وہ دوسرے شہر میں رہتے ہیں اب ہم ہفتہ کے لیے گئے اور  ان کے ہاں رہائش اور کھانا پینا کیا تو کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  کسی مستحق زکات رشتہ دار، ساس سسر، سالہ سالی کو زکات دینا جائز ہے۔ اور جب کھبی کھبار ان رشتہ داروں کے ہاں جانا ہو جن کو زکات دی گئی ہے تو ان کے ہاں کھانا پینا وغیرہ بھی جائز ہے۔

حدیث شریف میں ہے: 

" حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، ح وحدثنا محمد بن المثنى، وابن بشار - واللفظ لابن المثنى -، قالا: حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن الحكم، عن إبراهيم، عن الأسود، عن عائشة، وأتي النبي صلى الله عليه وسلم بلحم بقر فقيل: هذا ما تصدق به على بريرة، فقال: «هو لها صدقة ولنا هدية»"

(صحیح مسل، باب إباحة الهدية للنبي صلى الله عليه وسلم ولبني هاشم وبني المطلب، ج: 2، صفحہ: 755،رقم الحدیث: 1075،  ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

بدائع الصنائع میں ہے: (2/ 49):

"ومنها: أن لا تكون منافع الأملاك متصلةً بين المؤدي وبين المؤدى إليه؛ لأن ذلك يمنع وقوع الأداء تمليكاً من الفقير من كل وجه، بل يكون صرفاً إلى نفسه من وجه، وعلى هذا يخرج الدفع إلى الوالدين وإن علوا والمولودين وإن سفلوا؛ لأن أحدهما ينتفع بمال الآخر".

(ج: 4، صفحه: 142، ط: دار الكتب العلمية - بيروت - لبنان) 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے: 

"(وطاب لسيده وإن لم يكن مصرفاً) للصدقة (ما أدى إليه من الصدقات فعجز)؛ لتبدل الملك، وأصله حديث بريرة: «هي لك صدقة ولنا هدية»، (كما في وارث) شخص (فقير مات عن صدقة أخذها وارثه الغني، و) كما في (ابن سبيل أخذها ثم وصل إلى ماله وهي في يده) أي الزكاة، وكفقير استغنى، وهي في يده فإنها تطيب له، بخلاف فقير أباح لغني أو هاشمي عين زكاة أخذها لا يحل؛ لأن الملك لم يتبدل. 

(قوله: لأن الملك لم يتبدل)؛ لأن المباح له يتناوله على ملك المبيح. ونظيره المشتري شراءً فاسداً إذا أباح لغيره لا يطيب له، ولو ملكه يطيب. هداية".

(باب موت المكاتب وعجزه وموت المولى، ج: 6، صفحہ: 116، ط: ایچ، ایم، سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144404100587

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں