بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

سالار، اوڑھن اور ہمدان نام رکھنا


سوال

مجھے اپنے بیٹے کے لیے ناموں  کے معانی پوچھنے ہیں سالار ،اوڑھن ، ہمدان ان کے معانی بتادیں۔

جواب

"سالار": اس کا معنی ہے: سردار، رہنما۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔

اوڑھن  کا لفظ اردو،فارسی  اور عربی زبان میں  مستعمل نہیں ہے  ،اس لیے اس کا معنی معلوم نہیں ۔  

"ہمدان" ایران کے ایک شہر کا نام ہے۔ اور یمن کے ایک قبیلہ کابھی   نام ہے۔  اس کی جگہ "حمدان"  نام رکھا جاسکتا ہے،  اس کا معنی ہے: اللہ تعالٰی کی خوب تعریف کرنے والا،  اور کئی صلحاء کا بھی یہ نام رہا ہے۔

التاریخ الکبیر للبخاری میں ہے:

"‌محمد ‌بن ‌سعيد ‌الأصبهاني، ‌يقال ‌له: حمدان، أبو جعفر الكوفي."

(التاريخ الكبير للبخاري، ج:1، ص:358، ط:المتميز للطباعة والنشر والتوزيع)

القاموس الوحید میں ہے:

"ہمدان: ایران کے ایک شہرکا نام، یمن کے ایک قبیلہ کا نام۔"

(القاموس الوحید، ص:1778، ط:ادارہ اسلامیات)

فیروز اللغات میں ہے:

"سالار:  سردار- افسر- رہنما-جنرل، جمع:سالاران۔"

(فیروز اللغات، ص:766)

فیروز اللغات میں ہے:

"اوڑھنا: کپڑے یا اسی قسم کی دوسری چیز کو بدن پر لینا، اپنے سر لینا، ذمے لینا۔

اوڑھنی:چھوٹا دوپٹا۔"

(فیروز اللغات، ص:137)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144705101791

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں