بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ سہو کے بعد التحیات پڑھنا


سوال

سجدۂ  سہو کرنے کے بعد تشہد کہاں سے پڑھے؟ التحیات للہ ۔۔۔سے یا اللہم صل علی محمد۔۔۔سے؟

جواب

سجدہ سہو کرنے کے بعد تشہد پڑھنا لازم ہے اور تشہد سے مراد التحیات پڑھنا ہے، یعنی "التحیات للّٰه ..."سے لے کر درود شریف اور دعا سمیت؛ کیوں کہ پہلے جو التحیات پڑھی گئی تھی سجدہ سہو کرنے کی وجہ سے وہ  ساقط ہو گئی اب دوبارہ التحیات پڑھنا واجب ہو گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 466):

"لأن سجود السهو يرفع التشهد."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 464):

"(قوله: فترفع التشهد) أي تبطله لأنه واجب مثلها فتجب إعادته."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201214

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں