بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

سائبرین پرندوں کو اپنے پاس رکھ کر پالنے پوسنے کا حکم


سوال

جب بھی آسٹریلوی طوطے لوبرڈ، اور دیگر خوبصورت رنگوں والے پرندے آزاد کئے جاتے ہیں، تو انہیں کوے چیل بلیاں بے دردی کے ساتھ شکار کرلیتی ہیں، کیوں کہ ان پرندوں کا آبائی وطن آسٹریلیا، برازیل  اور یورپ وغیرہ ہیں، مجھے کسی عالمِ دین نے کہا کہ ایسے پرندوں کا ایسے ممالک میں آزاد کرنا جدھر ان کا کوئی بھی آبائی مسکن نہیں ، درندے اور انسان ان کا شکار کرلیتے ہیں، یہ آزادکرنا ان پر ظلم و جبروت ہے، لہذا ان کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے، ان کوحفاظت کے ساتھ خود پال لینا ان کے حق میں بہترین فیصلہ ہوگا، آپ اس ضمن میں رہنمائی فرمائیے۔  

جواب

بصورت مسئولہ مذکورہ پرندوں کو   اپنے پاس رکھنا ، اور  پالنا پوسناشرعاً جائز  ہے،  بشرطیکہ ان کے دانہ پانی کا خیال رکھا جائےاور اُنہیں تکلیف نہ دی جائے، اور کسی غیرشرعی امر کا ارتکاب نہ ہو ۔ لیکن اِن پرندوں کوآزاد بھی کیا جاسکتا ہے، اِس میں بھی کوئی گناہ نہیں ہے، اور نہ ہی یہ ظلم  ہے۔

"التفسير روح البيان لأبي الفداء الحنفي" میں ہے:

"وفى شرح القهستاني ولا بأس بحبس الطيور والدجاج فى بيته ولكن يعلفها وهو خير ‌من ‌إرسالها ‌فى ‌السكك."

(ج:6، ص:295، ط:دار الفكر - بيروت)

"حاشية رد المحتار على الدر المختار لإبن عابدين" میں ہے:

"لا بأس بحبس الطيور والدجاج في بيته، ولكن يعلفها وهو خير ‌من ‌إرسالها ‌في ‌السكك اهـ وفي القنية رامزا: حبس بلبلا في القفص وعلفها لا يجوز اهـ.

أقول: لكن في فتاوى العلامة قارئ الهداية: سئل هل يجوز حبس الطيور المفردة وهل يجوز عتقها، وهل في ذلك ثواب، وهل يجوز قتل الوطاويط لتلويثها حصر المسجد بخرئها الفاحش؟ فأجاب: يجوز حبسها للاستئناس بها، وأما إعتاقها فليس فيه ثواب، وقتل المؤذي منها ومن الدواب جائز اهـ.

قلت: ولعل الكراهة في الحبس في القفص، لأنه سجن وتعذيب دون غيره كما يؤخذ من مجموع ما ذكرنا وبه يحصل التوفيق فتأمل."

(ج:6، ص:401، ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144706102134

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں