بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1446ھ 15 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

شہرام نام رکھنے کا حکم


سوال

شہرام نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

شاہرام کا معنی رام کا بادشاہ  یا رام بادشاہ ،رام  ہندوؤں کے یہاں پروردگار ،معظم شخصیات کو  کہتے ہیں ،رام رام ان کے یہاں طریقہ ملاقات اور مذہبی طرز بھی ہے ،اس لحاظ سے  شاہرام نام رکھنا درست نہیں ،اس لیے یہ نام نہ رکھا جائے ، انبیاء علیہم الصلاۃ و السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین  کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔

فیروز اللغات فارسی میں ہے:

"شاہ:بادشاہ،صاحب تاج و تخت۔"

(ص:607،ط:فیروز السنز)

فیروز اللغات جامع اردو میں ہے:

""رام:فرمان بردار ،مطیع،مخلص

رام کرنا :محاورہ تابع کرنا،قابو میں لانا،راضی کرنا 

رام :پرمیشور،پروردگار۔"

(ص:699،ط:فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں