بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 محرم 1448ھ 18 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

صاحب ترتیب کی تعریف


سوال

صاحب ترتیب کس شخص کو کہتے ہیں؟

جواب

صاحبِ ترتیب اس شخص کو کہتے ہیں جس کے ذمہ کوئی قضا نماز نہ ہو یا پانچ یا اس سے کم قضا نمازیں اس پر لازم ہوں۔

"عمدۃ الفقہ  "میں ہے :

"صاحبِ  ترتیب وہ ہے جس کے ذمہ کوئی قضا نماز نہ ہو یا پانچ نمازوں تک کی قضا اس کے ذمہ ہو خواہ وہ پانچ یا اس سے کم نمازیں نئی ہوں یا پرانی ، مسلسل ہوں یا متفرق ، یا نئی پرانی   مل کر ہوں اور خواہ  حقیقتًا قضا ہوں یا حکمًا."

(عمدۃ الفقہ ،ج:2،ص:347 ط:ادارہ مجددیہ)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144407102087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں