بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 محرم 1448ھ 14 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

صاحب نصاب والدین کی اولاد کے تعلیمی اخراجات پر زکات کی رقم خرچ کرنے کا حکم


سوال

ایسے طلباء جن کے والدین صاحب نصاب ہو ان کے تعلیمی اخراجات پر زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر طلبہ نابالغ ہوں اور ان کے والدین صاحب نصاب ہوں اور والد ان کے اخراجات اٹھاتا ہو تو ان کو زکات کی رقم نہیں دی جاسکتی ہے، البتہ اگر طلبہ بالغ مستحقِ زکات ہوں  تو ان کو تعلیمی اخراجات کے لیے زکات کی رقم مالک بناکر دی جاسکتی ہے، چاہے ان کے والدین صاحب نصاب ہوں یا نہ ہوں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144108200754

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں