اگر صاحبِ نصاب نے دوسرا جانور خریدا اس نیت سے کہ اس کی بھی قربانی کروں گا بعد میں خیال آیا کہ نہیں کروں گا، اس کاشرعی حکم کیا ہے؟
صاحبِ نصاب شخص پر دوسر ے جانورکی قربانی واجب نہیں تھی ، یہ نفلی عبادت تھی ،نیت کرلینے سے لازم نہیں ہوئی ،لہذا جانور خریدنے کے بعد اگر اراداہ تبدیل ہوگیا تو اس جانور کی قربانی لازم نہیں تھی، لیکن نیت کے مطابق کرلیتے تو اچھا تھا ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200647
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن