بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا


سوال

میری بہن میرے چچا زاد کی رضاعی بہن بھی ہے، کیا میں اپنی چچا  زاد بہن سے شا دی کر سکتا ہوں؟  دودھ میری چچی کا صرف میری ایک بہن نے پیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے  اپنی سگی بہن کی رضاعی بہن(جو کہ سائل کی چچا زاد بہن ہے) سے نکاح کرنا جائز ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و تحل أخت أخيه رضاعًا كما تحل نسبًا، مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها، كذا في الكافي."

(كتاب الرضاع،  ١ / ٣٤٣، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں