بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم


سوال

منیرہ کا دودھ شمیمہ نے پیا ہے،  کیا شمیمہ کا چھوٹا بھائی منیرہ کی چھوٹی لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح  چوں کہ جائز ہے، لہذا  صورتِ  مسئولہ میں شمیمہ کے چھوٹے بھائی کا نکاح منیرہ کی چھوٹی بیٹی سے جائز ہوگا، بشرطیکہ ان دونوں کے درمیان محرمیت کا کوئی اور رشتہ نہ ہو۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي."

( كِتَابُ الرَّضَاعِ، ١ / ٣٤٣، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200960

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں