بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سگی بہن کو صدقہ فطر دینا


سوال

 کیا صدقہ فطر اپنی سگی بہن کو دینا جائز ہے؟  ہم چھ بھائی ہیں  اور والدین بھی حیات ہیں ،  میری بہن مسحق زکوٰۃ بھی ہے سید بھی نہیں ہے اور اس وقت بہن کے پانچ چھ چھوٹے بچے بھی ہیں۔

جواب

اگر آپ کی بہن مستحقِ زکاۃ ہے تو اسے آپ زکاۃ یا صدقہ فطر دے سکتے ہیں، لیکن اگر بہن کا نفقہ آپ کے ذمے ہے تو یہ فطرانہ اس کے خرچ کے علاوہ ہونا چاہیے۔

مستحق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کےپاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا   اس مالیت کا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد کسی قسم کا ما ل   /سامان موجود نہ ہو  اور آپ لوگ سید/ عباسی نہ ہوں۔

اگر آپ کا کھانا پینا ایک ساتھ ہے اور وہ بہن وہ فطرانہ کی رقم مشترکہ استعمال کرے  جس سے آپ کا بھی فائدہ ہو تو اس میں کراہت ہوگی، لہذا ایسی صورت میں اسے بتادیا جائے کہ فطرانے یا زکاۃ کی رقم وہ خود استعمال کرے، مشترکہ خرچ میں شامل نہ کرے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144109200685

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں