بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سگے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح جائز ہے


سوال

اگر زینب نے اپنی بچی اور فاطمہ کے بچے کو دودھ پلایا ہے تو کیا فاطمہ کے بڑے لڑکے کا زینب کی اس بچی سے نکاح جائز ہے؟

جواب

صورت مسؤلہ  میں فاطمہ کےمذکورہ  بڑے لڑکے کا نکاح زینب کی مذکورہ بیٹی سے جائز ہے؛کیوں کہ نسبی اورحقیقی بھائی  کی رضاعی  بہن سےنکاح  جائزہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر."

(باب الرضاع،3/ 217،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں