بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اگر مسجد میں بالغ افراد کم ہو،تو نابالغ بچوں کو پہلی صف میں بڑے بالغ افراد کے ساتھ کھڑا کرنا درست ہے


سوال

میں جس مسجد میں امام ہوں ،اس میں بڑے تین یا چار لوگ ہوتے ہیں، اور سبق پڑھنے والے نابالغ بچے تقریبا پندرہ  ہوتے ہیں، تو کیا بچوں کو بڑوں کے ساتھ  صف اول میں کھڑا کرنا درست ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر واقعۃ مذکورہ مسجد میں بڑے تین یا چار لوگ ہوتے ہیں،اور باقی نابالغ بچے ہوتے ہیں،تو ایسی صورت میں  امام کے قریب مذکورہ تین یا چار  سمجھ دار  افراد کھڑے ہوں، تاکہ بوقتِ ضرورت امامت کرسکیں،جبکہ باقی بچے پہلی ہی صف میں ان افراد کے دائیں بائیں کھڑے ہوں،تاکہ پہلی صف مکمل ہوجائے۔

جیسا کہ فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله فلو واحدا دخل الصف) ذكره في البحر بحثا، قال: وكذا لو كان المقتدي رجلا وصبيا يصفهما خلفه لحديث أنس «فصففت أنا واليتيم وراءه والعجوز من ورائنا» وهذا بخلاف المرأة الواحدة فإنها تتأخر مطلقا كالمتعددات للحديث المذكور."

قال الرافعی: قال الرحمتی:"ربما یتعین فی زماننا إدخال الصبیان فی صفوف الرجال لأن المعھود منھم إذا اجتمع صبیان فأکثر تبطل صلاۃ بعضھم ببعض و ربما تعدی ضررهم إلی إفساد صلاۃ الرجال."

(کتاب الصلاۃ، باب الإمامة، ج: 1، ص: 571، ط: ایچ ایم سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله: و يصف الرجال ثم الصبيانثم النساء)؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: ليليني منكم أولو الأحلام والنهى ... و لم أر صريحًا حكم ما إذا صلى ومعه رجل و صبيّ، و إن كان داخلاً تحت قوله: "و الاثنان خلفه" و ظاهر حديث أنس أنه يسوي بين الرجل و الصبي و يكونان خلفه؛ فإنه قال:  فصففت أنا و اليتيم وراءه، و العجوز من ورائنا، و يقتضي أيضًا أن الصبيّ الواحد لايكون منفردًا عن صف الرجال بل يدخل في صفهم، و أن محلّ هذا الترتيب إنما هو عند حضور جمع من الرجال و جمع من الصبيان فحينئذ تؤخر الصبيان".

(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ج: 3، ص: 416، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144708100234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں