بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر کی رقم سے کپڑے خرید کر دینا


سوال

1. فطرہ کی قیمتیں رمضان المبارک 1444ھ؟

2. فطرہ کا مقصد غریبوں کو نئے کپڑے پہن کر عید منانے کے قابل بنانا ہے۔ کیا ہم نقد رقم دینے کے بجائے غریبوں میں نئے کپڑے تقسیم کر سکتے ہیں؟

جواب

کراچی اور اس کے مضافات کے لیے امسال 1444ھ-2023جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کی جانب سے    صدقہ فطر کی مقدار درج ذیل ہے:

گندم:250روپے

جو: 460روپے

کھجور: 1470روپے

کشمش: 2630روپے

باقی صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی مارکیٹ کی قیمت ہے ، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے۔ اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے یہی اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے، وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔

اگر آپ کراچی سے باہر کے رہائشی ہیں تو اپنے علاقے میں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرلیجیے۔

2۔ صدقہ فطر میں جتنی رقم ادا کرنا واجب ہو  اس رقم سے کپڑے وغیرہ خرید کر مستحق  کو دیے جا سکتے ہیں۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"وما لم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة.

قوله: وخبز) عدم جواز دفعه إلا باعتبار القيمة هو الصحيح لعدم ورود النص به فكان كالذرة وغيرها من الحبوب التي لم يرد بها نص وكالأقط بحر."

(کتاب الزکاۃ،باب صدقۃ الفطر،ج2،ص364،365،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں