
چاول کے حساب سے فطرہ دے سکتےہیں؟ اس کا حساب کیا ہوگا؟ (ہمارے ملک میں قوت البلد چاول ہے)
چاول کے ذریعہ بھی صدقہ فطر ادا کیا جا سکتا ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ چاول کی اتنی مقدار ادا کی جائے جس کی قیمت کم از کم پونے دو کلو گندم کے مساوی ہو۔
فتاوی عالمگیری میں ہے :
"وما سواه من الحبوب لا يجوز إلا بالقيمة وذكر في الفتاوى أن أداء القيمة أفضل من عين المنصوص عليه وعليه الفتوى كذا في الجوهرة النيرة."
(كتاب الزكاة، باب صدقة الفطر، ج: 1، ص: 192، ط: دارالفكر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144709102055
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن