بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر ادا کرنے میں مؤدی کے مکان کا اعتبار ہے


سوال

فیملی پاکستان میں ہو، باپ سعودی عرب میں ہو ، صدقہ فطر کس طرح اداکرےگا؟

جواب

صدقۂ فطر کی ادائیگی میں  جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہے  وہاں کے نرخ کا اعتبار ہوگا، لہذاصورتِ مسئولہ میں  اگر والد سعودی عرب میں اپنی فیملی والوں کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا چاہتا ہے ،تو  اُس  پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقۂ فطر  سعودی عرب کے  نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا ،اور  بالغ بچوں اور بیوی کا  صدقۂ فطر پاکستان کے نرخ کے حساب سے  دیا جائے گا، کیوں کہ بالغ بچوں اور بیوی کے صدقۂ فطر میں بچوں اوربیوی کے مکان کی قیمت  کا اعتبار ہوتا ہے۔

فتاوٰی شامی میں ہے :

"والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة ‌مكان ‌المؤدي عند محمد، وهو الأصح وأن رءوسهم تبع لرأسه.

قال ابن عابدین: (قوله: مكان المؤدي) أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه(قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية كما في الشرنبلالية وهو المذهب كما في البحر فكان أولى مما في الفتح من تصحيح قولهما باعتبار مكان المؤدى عنه."

(کتاب الزکاة، باب مصرف الزكاة والعشر، 355/2، ط: سعید)

وفیہ ایضاً:

"ولو أدى عنهما بلا إذن أجزأ استحسانا للإذن عادة أي لو في عياله وإلا فلا قهستاني عن المحيط فليحفظ...الدر...(قوله: ولو أدى عنهما) أي عن الزوجة والولد الكبير.وقال في البحر: وظاهر الظهيرية أنه لو أدى عمن في عياله بغير أمره جاز مطلقا بغير تقييد بالزوجة والولد. اهـ. (قوله: أجزأ استحسانا) وعليه الفتوى خانية."

(باب صدقة الفطر ، ج : 3 ، ص : 363 ، ط : سعید)

فتاوٰی ہندیہ میں ہے :

"ثم المعتبر في الزكاة مكان المال حتى لو كان هو في بلد، وماله في بلد آخر يفرق في موضع المال، وفي صدقة الفطر يعتبر مكانه لا مكان أولاده الصغار وعبيده في الصحيح كذا في التبيين. وعليه الفتوى كذا في المضمرات."

(کتاب الزکاة، الباب السابع في المصارف، 190/1، ط: دارالكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101911

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں