بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقۃ الفطر کی مقدار


سوال

1991 میں ایک فطرہ کتنے روپے کا تھا؟

جواب

صورت مسئولہ میں  صدقۂ فطر  کی مقدار گندم  کے اعتبار سے  پونے دو کلو گندم یا  پونے دو کلو گندم  کی مارکیٹ کی قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے، جب کہ  جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے  یہی  اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان  اشیاء میں سے کسی ایک  کی  ساڑھے تین کلو    بازار میں جو قیمت ہے،  وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔

تاہم اگر کسی نے 1991 میں صدقۂ فطر ادا نہیں کیا  اور اب ادا کرنا چاہتا ہے تو مذکورہ بالا اشیاء کی موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے جتنی قیمت بنتی ہے وہ ادا کرنی ہو گی۔

فقط واللہاعلم


فتوی نمبر : 144307100410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں