بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعدان نام رکھنا


سوال

سعدان نام کا مطلب بتا دیں؟ اردو لغت میں اور عربی لغت میں بھی۔

جواب

"سَعْدَان"(حرف ’’س‘‘ کے زبر کے ساتھ) اس کے معنی ہیں: کھجور کے درخت کے کانٹے۔ ایک خار دار پودا جو گھنی چراگاہ  میں ہوتا ہے۔ (مصباح اللغات، ص:361-362) ایک خاص قسم کا پودا۔ سعادت خوش بختی۔  آخری معانی کے اعتبار سے مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔

  • سعدان
    1- سعدان : نبت مسمن ذو شوك، هو من أفضل مراعي الجمال. 2- سعدان : شوك النحل. 3- سعدان القرد.

المعجم: الرائد

جمع الجمع سعادين،مفرد سعدانة:
1 - (النبات) نبت برِّيّ له شوك، وهو من أنجع المرعَى :-مَرْعى ولا كالسّعدان [مثل]: يُضرب للشَّيء يُفَضَّل على أقرانه.
2 - شوك النَّخل."

اور (سُعْدَان (حرف ’’س‘‘ کے پیش کے ساتھ ) اس کے معنی ہیں: میں خدا تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی اطاعت کرتا ہوں، یہ نام رکھاجاسکتاہے۔ (مصباح اللغات ،ص:361-362)

تاج العروس من جواهر القاموس (8/ 201):

"( و ) سُعْدان ، ( كسُبْحَانَ: اسمٌ للإِسْعَادِ ، و) يقال : (سُبْحَانَهُ وسُعْدَانَهُ، أَي أُسَبَّحُهُ وأُطِيعُهُ)، ما سُمِّيَ التسبيح بِسُبْحَانَ ، وهُمَا عَلَمَانِ كعُثْمانَ ولُقْمانَ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200636

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں