بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سات تولہ سے کم سونا اور کچھ نقدی پر زکات کا حکم


سوال

کیا اگر سات تولہ سے کم سونا ہو اور کچھ نقدی ہو تو اس پر زکوة واجب ہوتی ہے ؟

جواب

اگر ساڑھے سات تولہ سونے سے کم مقدار  سونے کے ساتھ   ضرورتِ  اصلیہ سے زائد نقدی موجود  ہو تو اس صورت میں سونے کی  قیمت اور کل نقدی  کو جمع کرکے کل مجموعہ مالیت کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد بطور زکات دینا واجب ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)  میں ہے:

"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين)؛ لأن الكل للتجارة وضعاً وجعلاً (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)" ( ٢ / ٣٠٣، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201375

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں