بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سات دن کے بعد خون کا آنا


سوال

میری بیوی 7 دنوں کے بعد حیض سے پاک ہوئی اور غسل کے بعد نماز ودیگر عبادات شروع کی.آج 9 ویں دن براؤن کلر کی رطوبت دیکھی. اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ دن حیض میں شمار ہوں گے اور نماز ودیگر عبادات کے کیا احکامات ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی اہلیہ کی ماہواری کی عادت سات دن ہو اور کسی مہینہ سات دن سے بڑھ جاتی ہو، لیکن دس دن کے اندر اندر رک جاتا ہو تو یہ کہا جائے گا ان کی عادت تبدیل ہوگئی ہے اور آٹھ، نو یا دس دن ہوگئی ہے اور ایسی صورت میں سارے دن حیض کے شمار ہوں گے یعنی وہ نماز نہیں پڑھیں گی۔ اور اگر سات دن سے بڑھ کر اتنا خون آتا ہے کہ وہ دس دن سے بھی بڑھ جاتا ہےایسی صورت میں سات دن عادت کے مطابق حیض شمار ہوں گے اور باقی دن استحاضہ کے شمار ہوں گے اور ان پر نماز فرض ہوگی۔

 استحاضہ کے دوران نماز کا طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت بدن اورکپڑوں کو پاک کرکے اس وقت کی فرض نماز  اور سنتیں  پڑھے اور اسی وضو کے ساتھ اس نماز کے وقت کے دوران نوافل وغیرہ بھی پڑھ سکتی ہے۔

قال في الدر:

"(وَالنَّاقِصُ) عَنْ أَقَلِّهِ  (وَالزَّائِدُ) عَلَى أَكْثَرِهِ أَوْ أَكْثَرِ النِّفَاسِ أَوْ عَلَى الْعَادَةِ وَجَاوَزَ أَكْثَرَهُمَا. (وَمَا تَرَاهُ) صَغِيرَةٌ دُونَ تِسْعٍ عَلَى الْمُعْتَمَدِ وَآيِسَةٌ عَلَى ظَاهِرِ الْمَذْهَبِ (حَامِلٌ) وَلَوْ قَبْلَ خُرُوجِ أَكْثَرِ الْوَلَدِ (اسْتِحَاضَةٌ.)".

وفي الرد:

"(قَوْلُهُ: وَالزَّائِدُ عَلَى أَكْثَرِهِ) أَيْ فِي حَقِّ الْمُبْتَدَأَةِ، أَمَّا الْمُعْتَادَةُ فَمَا زَادَ عَلَى عَادَتِهَا وَيُجَاوِزُ الْعَشَرَةَ فِي الْحَيْضِ وَالْأَرْبَعِينَ فِي النِّفَاسِ يَكُونُ اسْتِحَاضَةً، كَمَا أَشَارَ إلَيْهِ بِقَوْلِهِ: أَوْ عَلَى الْعَادَةِ إلَخْ. أَمَّا إذَا لَمْ يَتَجَاوَزْ الْأَكْثَرَ فِيهِمَا، فَهُوَ انْتِقَالٌ لِلْعَادَةِ فِيهِمَا، فَيَكُونُ حَيْضًا وَنِفَاسًا، رَحْمَتِيٌّ". (الدر مع الرد : ١ / ٢٨٤-٢٨٥)  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں