فطرہ کھجور کے حساب سے فی شخص کتنا ہوگا؟
کراچی اور اس کے مضافات کے لیے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کے مطابق اس سال 1442ھ - 2021ء صدقہ فطر کی مقدار درج ذیل ہے:
باقی صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی مارکیٹ کی قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے۔ اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے، وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔
کھجور کے حساب سے فی شخص 800 روپے فطرہ بنتا ہے، اور کھجور کی صورت میں دینا ہو تو ساڑھے تین کلو کھجور دی جائے۔
اگر آپ کراچی سے باہر کے رہائشی ہیں تو اپنے علاقے میں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201824
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن