بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں فحش ویڈیوز دیکھنا


سوال

کیا گندی ویڈیوز دیکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

 جان دار کی تصاویر پر مشتمل کوئی بھی ویڈیو دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، اور ایسی فلمیں جن میں فحش مواد ہو یا وہ فلم ہی فحش ہو اس کا دیکھنا تو اور زیادہ سخت گناہ ہے، اور رمضان میں ہو تو کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کا اجر وثواب ختم کرنے کا ذریعہ ہےاور  اس مبارک وقت میں گناہ پر زیادہ پکڑ کا خطرہ ہے، اس لیے اگر کسی شخص سے واقعتًا  مذکورہ فعل سرزد ہوا ہے تو اسے سچی توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔  اور آئندہ اس طرح کی چیزوں کے دیکھنے سے بلکہ سوچنے سے بھی اجتناب کرنا لازم ہے۔ جہاں تک روزے کے فساد وعدمِ فساد کا تعلق ہے  تو اس عمل سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، لیکن روزے کا اجر وثوا ب ضائع ہوجائے گا۔

اور اگر فحش ویڈیوز کے  دیکھنے سے انزال ہوگیا اور  انزال میں  اپنے  عمل کا دخل نہ  تھا، صرف دیکھنے سے ہی انزال ہوگیا تھا تو اس صورت  روزہ فاسد نہ ہوگا، بصورتِ دیگر روزہ فاسد ہوجائے گا۔

تحفة الفقهاء - (1 / 353):

"وكذلك لو نظر إلى فرج امرأة شهوة فأمنى أو تفكر فأمنى لايفسد صومه؛ لأنه حصل الإنزال لا بصنعه فلايكون شبيه الجماع لا صورةً ولا معنىً". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں