
روزہ کی حالت میں ڈاڑھی کے بال منہ میں چلے جانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
روزہ کی حالت میں ڈاڑھی کا بال اگر منہ میں جائے اور اس کو باہر نکال دیا جائے ،یعنی حلق کے اندر نہ جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا ،لیکن اگر ڈاڑھی کا بال منہ میں جائے اور روزہ دار اس کو حلق میں اتارلے تو اس سے روزہ فاسد ہو جائے گا ،اس صورت میں روزہ کی قضا لازم ہوگی ،کفارہ واجب نہیں ہو گا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وإذا ابتلع ما لا يتغذى به، ولا يتداوى به عادة كالحجر والتراب لا يوجب الكفارة كذا في التبيين، ولو ابتلع حصاة أو نواة أو حجرا أو مدرا أو قطنا أو حشيشا أو كاغدة فعليه القضاء، ولا كفارة كذا في الخلاصة."
(کتاب الصوم ،الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد،النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة،1/ 202،ط:دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144709100753
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن