بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگانے سے روزے کا حکم


سوال

کیا کرونا ویکسین  لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ کرونا ویکسین (بذریعہ انجکشن)   لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا،  کیوں کہ مذکورہ ویکسین کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے  وہ اصلی راستوں (منفذ)سے نہیں، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن  میں  جاتی ہے، جب کہ روزہ فاسد ہونے کے لیے ضروری ہے  کہ بدن کے اصلی راستوں سے کوئی  چیز  جسم کے اندر  پہنچے اور ویکسین میں ایسا نہیں ہوتا، لہٰذا روزہ کی حالت میں کرونا ویکسین لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوی الہندیۃ) میں ہے:

"وما يدخل من مسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح المجمع."

(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد ومالايفسد، ج:1، ص:203، ط:مكتبه رشيديه)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144208201508

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں