بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں حجامہ کروانے کا حکم


سوال

کیا روزے کی حالت میں حجامہ لگوا سکتے ہیں؟

جواب

روزے کی حالت میں حجامہ کروانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،البتہ اگرروزے کی حالت میں  حجامہ کروانے کی  صورت میں کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں حجامہ کروانا   مکروہ ہوگا،ایسی صورت میں بہتر ہے کہ افطار  کے بعد حجامہ کروایا جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف أما إذا خاف فإنه يكره، وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب، وذكر شيخ الإسلام شرط الكراهة ضعف يحتاج فيه إلى الفطر."

(كتاب الصوم، 5/ 219، ط:رشيديه وكذا في الفتاوي الشاميه، كتاب الصوم 2/ 419، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں