بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں شوگر کی کمی کی وجہ سے چینی کے شربت کی کلیاں کرنا


سوال

میں شوگر کا مریض ہوں، ڈاکٹر کی ہدایت ہے کہ اگر شوگر لیول 70 سے کم ہو جائے تو روزہ توڑ دو،دو روز قبل میرا شوگر لیول 55 ہو گیا،میں نے روزہ توڑنے کی بجائے چینی کا شربت بنا کر چند کلیاں کیں، جس کے دوران شربت حلق سے نیچے نہیں گیا، چینی زبان سے خون میں شامل ہو جاتی ہے،میرا شوگر لیول 80 ہو گیا،رہنمائی فرمائیں روزہ تو نہیں ٹوٹا؟

جواب

اگر سائل کا شوگر لیول خطرناک حد تک گر گیا تھا اور اس نے چینی کا شربت بنا کر کلیاں کیں اور شربت حلق سے نیچے نہیں گیا تو روزہ نہیں ٹوٹا، البتہ ایسا کرنا کراہت سے خالی نہیں ہے۔فقط و اللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109202009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں