بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں میاں بیوی کے لیے ہاتھ سے جذبات کی تسکین کرنا


سوال

رمضان کے دوران ہم بستری کے لیے روزہ کی حالت میں ایک دوسرے کو ہاتھ سے رگڑ کر یا ہاتھ مار کر دونوں اپنا جوش ٹھنڈا کر سکتے ہیں؟

جواب

روزہ کی حالت میں میاں بیوی کے  لیے  ہاتھ  مار  کر  یا ہاتھ  کی رگڑ سے ایک دوسرے کے جذبات کی تسکین کرنا جائز نہیں، اگر انزال ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا،اور دونوں گناہ گار بھی ہوں گے، روزے کی قضا کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار بھی کرنا ہوگا۔ فقط و اللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109202104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں