بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کے روزوں کے فدیے کی مقدار


سوال

اب کے ریٹ  کے مطابق روزے کا فدیہ تیس دن کا کتنا ادا کروں؟

جواب

ایک روزے کے فدیہ کی مقدار  پونے دو کلو گندم  یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں  جتنے  روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔

اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ زندگی بھر اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو  یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو  گندم یا اس کی قیمت ( جو کہ کراچی میں آج کل تقریباً 140روپے ہے) کسی مستحق شخص کو دے دے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200984

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں