
اگر روزہ رکھا ہو اور غلطی سے وضو کے دوران حلق میں ذرا سا پانی چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
روزے کی حالت میں وضو کرتے وقت پانی غلطی سے حلق میں چلا گیا ، اور روزہ یاد تھا تو روزہ فاسد ہوگیا، اس روزے کی قضا لازم ہے، کفارہ لازم نہیں ہے ، اور اگر روزہ رکھا ہےیا د نہیں تھا تو روزہ فاسد نہیں ہو گا۔
فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:
"وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الاعتماد."
(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد، وما لا يفسد، ج: ١، ص: ٢٠٢، ط: دارالفكر)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144612100416
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن