بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں سحری کے بعد منہ میں ذائقہ محسوس ہونا


سوال

سحری ختم ہونے سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کیا،  پھر اچھی طرح کلی کی،  پھر پانی بھی پیا, اس کے باوجود تھوڑی دیر بعد سحری ختم ہونے کے بعد لگتا ہے کہ منہ میں ہلکا سا ذائقہ ہے, کیا اس صورت میں تھوک نگلنے سے روزہ ٹوٹ جاۓ گا؟

جواب

سحری کرکے  اچھی طرح منہ صاف کرلینے کے بعد  روزے کی حالت میں منہ میں تھوک کے ساتھ ذائقہ محسوس ہو تو اس تھوک کو نگل لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں