بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں انجیکشن لگوانے کا حکم کیا ہے؟


سوال

اگر کوئی بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکے تو کیا بعد میں قضا روزے رکھنا ہوں گے یا فدیہ دینا ہوگا؟

اگر روزے میں اینٹی بایوٹک انجیکشن وین میں لگایا جائے تو کیا روزہ باقی رہے گا؟

جواب

1۔ اگر کوئی بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے، تو صحت یابی کے بعد اس روزہ کی قضا لازم ہوگی، فدیہ دینا کافی نہیں ہوگا، البتہ اگر کوئی کسی ایسے مرض میں مبتلا  ہو، جس سے صحتیابی کی امید نہ رہی ہو، تو ایسا شخص في روزہ ایک فدیہ دے گا، تاہم مستقبل میں اگر صحتیاب ہو گیا، تو مذکورہ روزوں کی قضاء کرنا ضروری ہوگا۔

2۔  روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ چونکہ فاسد نہیں ہوتا، لہذا صورت مسئولہ اینٹی بائیوٹک انجکشن لگوانے کی اجازت  ہوگی،  خواہ انجکشن وین میں  لگایا جائے، یا جسم میں لگایا جائے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"‌المريض ‌إذا ‌خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط."

(کتاب الصوم، الباب الخامس في الأعذار التي تبيح الإفطار، ج:1، ص:207، ط:دار الفکر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لايفسد صومه، كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين."

(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج: 1، صفحہ: 203، ط: دار الفکر)

فقط واللہ أعلم


فتویٰ نمبر : 144709101926

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں